طلاق کاحلف نامہ کیا ہے،خلع نامہ کی مکمل وضاحت
بیوی کی جانب سے طلاق کیلئے حلف نامہ ایک قانونی دستاویز ہے جس کو خلع نامہ بھی کہا جاتا ہے اس دستاویز میں بیوی اپنے شوہر سے طلاق لینے کے لیے اپنی مرضی اور نیت ظاہر کرتی ہے۔ یہ دستاویز نہ صرف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ طلاق بیوی کی رضا مندی سے ہو رہی ہے بلکہ یہ بھی کہ اس عمل میں کوئی دباؤ یا زبردستی وغیرہ تو شامل نہیں ہے۔
طلاق کیلئے حلف نامہ کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟
درج ذیل تین صورتوں میں طلاق کے حلف نامہ کی ضرورت پیش آسکتی۔
طلاق کے کیسز میں
جب بیوی عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دیتی ہے۔
خلع کے لیے
اگر بیوی خلع لینا چاہتی ہے تو یہ حلف نامہ ضروری ہوتا ہے۔
عدالتی کارروائی کے لیے
کسی بھی عدالتی کیس میں جہاں طلاق کی تصدیق ضروری ہو۔
طلاق کیلئے حلف نامہ کس کو دیا جاتا ہے؟
یہ حلف نامہ عام طور پربیوی کی جانب سے شوہر یا عدالت کو فراہم کیا جاتا ہے تاکہ طلاق کی درخواست کو قانونی طور پر منظور کیا جا سکے۔
اہم معلومات:
حلف نامے پر بیوی کے دستخط اور شناختی کارڈ کی کاپی ضروری ہے۔
یہ دستاویز نوٹری پبلک یا اوتھ کمشنر کے ذریعے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔
حلف نامہ اردو یا انگریزی زبان میں تیار کیا جا سکتا ہے، لیکن عدالت کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے۔
یہ دستاویز پاکستان کے فیملی لاء کے تحت ایک اہم جزو ہے اور اس کے بغیر طلاق یا خلع کی قانونی کارروائی مکمل نہیں ہو سکتی۔
طلاق اور خلع میں کیافرق ہوتا ہے؟
طلاق: مرد (شوہر) اپنی طرف سے طلاق دیتا ہے یعنی رشتہ ختم کرتا ہے۔(طلاق نامہ کا مطالعہ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔)
خلع: عورت (بیوی) اپنی طرف سے شادی ختم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
طلاق اور خلع کا طریقہ کارکیا ہے؟
طلاق: شوہر طلاق کا اظہار کرتا ہے اور شرعی یا قانونی طریقے سے اسے مکمل کرتا ہے۔
خلع: بیوی عدالت یا شرعی کونسل میں جا کر طلاق کا مطالبہ کرتی ہے اور کچھ مالی حقوق (جیسے مہر) چھوڑنے پر راضی ہوتی ہے۔
طلاق اور خلع کاقانونی اور شرعی اثر
طلاق: شوہر نے اگر ایک یا دو طلاق دی ہیں تو رجوع کی گنجائش ہوتی ہے (عدت کے اندر)۔ تین طلاق کے بعد دوبارہ شادی صرف حلالہ کی صورت میں ہو سکتی ہے۔
خلع: جب بیوی کو خلع مل جاتا ہے، تو شادی فوراً ختم ہو جاتی ہے اور دوبارہ نکاح کے بغیر شوہر سے تعلق بحال نہیں ہو سکتا۔
طلاق اور خلع کامالی نقصان یا معاوضہ
طلاق: شوہر کو بیوی کا حق مہر ادا کرنا ہوتا ہے اگر وہ ابھی تک ادا نہ کیا ہو۔
خلع: بیوی اپنے مالی حقوق کا کچھ حصہ یا پورا معاف کر دیتی ہے (جیسے مہر واپس کرنا یا چھوڑنا)۔
طلاق کا اختیار مرد کے پاس ہوتا ہے، جبکہ خلع کا اختیار عورت کے پاس ہوتا ہے، مگر اس کے لیے عدالت کا فیصلہ ضروری ہوتا ہے۔
خلع بذریعہ باہمی رضا مندی
خلع بذریعہ باہمی رضا مندی ایک ایسا عمل ہے جس میں میاں بیوی آپسی اتفاق رائے سے علیحدگی کا فیصلہ کرتے ہیں۔ یہ طلاق کی وہ شکل ہے جس میں بیوی شوہر سے نجات چاہتی ہے اور شوہر اس پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ یہ طریقہ عام طور پر اس وقت اختیار کیا جاتا ہے جب دونوں فریقین ازدواجی زندگی سے ناخوش ہوں لیکن قانونی لڑائی سے بچنا چاہتے ہوں۔
خلع کی ضرورت کب پیش آسکتی ہے
جب میاں بیوی کے درمیان جھگڑے معمول بن جائیں اور صلح کی کوئی امید نہ ہو۔
جب بیوی شوہر کی رویے، خرچے، یا سسرال کے سلوک سے نالاں ہو۔
جب شوہر بیوی کی ضروریات پوری نہ کر رہا ہو اور ازدواجی زندگی متاثر ہو۔
جب دونوں فریقین اس نتیجے پر پہنچیں کہ الگ ہونا ہی بہتر ہے۔
پاکستان میں کن اداروں کے ذریعے خلع حاصل کیا جاسکتا ہے
خلع کے مقدمات فیملی کورٹس میں دائر ہوتے ہیں لیکن ان سب سے پہلے ضلعی مصالحتی کونسلز کی جانب سے دونوں فریقین (میاں،بیوی)کو صلح کی دعوت دی جاتی ہے اگرضلعی مصالحتی کونسلز کی جانب سے صلح کروانا ممکن نہیں ہوتایا پھر میاں بیوی صلح کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے تو یہ سارا معاملافیملی کورٹ ہی سنبھالتی ہے اور اس دوران وکیل / نوٹری پبلک کی مددسے ہی ایک معاہدہ بھی تحریر کیا جاتا ہے تاکہ خلع کے کیس کی قانونی حیثیت برقرار رہ سکے۔
خلع حاصل کرنے کیلئے کونسے ڈاکیومنٹس درکار ہوتے ہیں
دونوں فریقین کے شناختی کارڈ کی نقول
نکاح نامہ (اصل یا مصدقہ نقل)
بچوں کی تفصیل (اگر بچے موجود ہوں)
باہمی رضا مندی پر مبنی تحریری بیان(خلع کا حلف نامہ)
عدالت میں دائر درخواست (وکالت نامہ کے ساتھ)
یہ تمام عمل اگر اتفاق رائے سے ہو تو عموماً 2 سے 3 ماہ میں آپ کا کیس مکمل ہو جاتا ہے اورفیملی کورٹ کی جانب سے خلع کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔
خلع نامہ ڈاؤن لوڈکرنے کیلئے نیچے دیئے گئے بٹن پر کلک/ ٹچ کریں۔
مزیدرہنمائی کیلئے نوٹر ی پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجوع کریں۔
سیمپل فائل پی۔ ڈی۔ ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
ایڈٹ ایبل ورژن۔ایم۔ ایس ورڈ کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بِلوکلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین بٹن کا استعمال کریں۔
یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے ای۔ میل کریں۔
0 تبصرے