Agreement for Cancellation of Property Deal


معاہدہ منسوخی کیا ہے

پراپرٹی ڈیل کی منسوخی کا معاہدہ ایک اہم قانونی دستاویز ہے،جس کے ذریعے خریدار اور بیچنے والا اپنی پراپرٹی ڈیل کو باہمی رضامندی سے منسوخ کرتے ہیں۔ یہ معاہدہ دونوں فریقین کی رضامندی سے تیار کیا جاتا ہے اور اس میں منسوخی کی شرائط، واجب الادا رقم، اور دیگر ضروری تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔

معاہدہ منسوخی کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟

خریدار: اگر خریدار کسی وجہ سے پراپرٹی خریدنے سے دستبردار ہونا چاہتا ہے، تو وہ اس معاہدے کے ذریعے بیچنے والے سے پراپرٹی ڈیل منسوخ کر سکتا ہے۔

بیچنے والا: اگر بیچنے والا خریدار کی طرف سے طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی یا ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے ڈیل منسوخ کرنا چاہتا ہے، تو وہ اس معاہدے کا سہارا لے سکتا ہے۔

معاہدہ منسوخی کی اہم شرائط کیا ہیں

منسوخی کی وجوہات: معاہدے میں واضح طور پر منسوخی کی وجوہات بیان کی جاتی ہیں، مثلاً خریدار کی طرف سے ادائیگی میں تاخیر یا بیچنے والے کی طرف سے پراپرٹی کی حالت میں تبدیلی۔

واجب الادا رقم: اگر معاہدہ منسوخ کیا جاتا ہے، تو اس میں طے شدہ رقم کی واپسی یا ضبطگی کی شرائط شامل کی جاتی ہیں۔

دستاویزات کی واپسی: منسوخی معاہدے میں طے کیا جاتا ہے کہ دونوں فریقین ایک دوسرے کے متعلقہ دستاویزات واپس کریں گے۔

قانونی اخراجات: منسوخی کے معاہدے میں طے کیا جاتا ہے کہ منسوخی کے عمل سے متعلق تمام قانونی اخراجات کس فریق کے ذمہ ہوں گے یاپھر دونوں پر بھی ہوسکتے ہیں۔

معاہدہ منسوخی کے اہم نکات

مشاورت: معاہدہ تیار کرنے سے قبل دونوں فریقین کو قانونی مشاورت حاصل کرنی چاہیے تاکہ ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کا صحیح تعین ہو سکے۔

دستاویزات کی تیاری: معاہدہ برائے سودا منسوخی  میں شامل تمام شرائط اور تفصیلات کو واضح اور مفصل انداز میں تحریر کیا جانا چاہیے۔

دستخط اور تصدیق: معاہدے پر دونوں فریقین کے دستخط اور گواہان کی موجودگی میں تصدیق ضروری ہے تاکہ اس کی قانونی حیثیت قائم ہو سکے۔

منسوخی کے معاہدے کی قانونی حیثیت

پاکستان میں معاہدہ برائے سودا منسوخی کی قانونی حیثیت اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب تک کہ وہ قانون کے مطابق تیار اور دستخط شدہ ہو۔ اگر معاہدے میں کسی قسم کی قانونی خلاف ورزی یا دھوکہ دہی پائی جائے، تو اس کی قانونی حیثیت متاثر ہو سکتی ہے۔

معاہدہ کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی

اگر کسی فریق نے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی، تو دوسرے فریق کو قانونی کارروائی کا حق حاصل ہوتا ہے۔ اس میں معاہدے کی تکمیل، رقم کی واپسی، یا دیگر قانونی اقدامات شامل ہو سکتے ہیں۔

معاہدہ منسوخی کے بعدکیاکرنا چاہیئے 

دستاویزات کی واپسی: معاہدے کی منسوخی کے بعد، دونوں فریقین کو ایک دوسرے کے متعلقہ دستاویزات واپس کرنے چاہئیں۔

رقم کی واپسی یا ضبطگی: معاہدے میں طے شدہ رقم کی واپسی یا ضبطگی کے عمل کو مکمل کرنا ضروری ہے۔

قانونی ریکارڈ کی تازہ کاری: پراپرٹی، ملکیت اور دیگر قانونی ریکارڈز کی موجودہ حالت کا جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

معاہدہ برائے سودا منسوخی ایک اہم قانونی دستاویز ہے جو پراپرٹی ڈیلز کے منسوخ کرنے کے عمل کو منظم اور قانونی بناتاہے۔ اس معاہدے کی تیاری اور اس پر عمل درآمد کے دوران قانونی مشاورت حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ دونوں فریقین کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

مزیدرہنمائی کیلئے نوٹر ی پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجوع کریں۔ 

سیمپل ڈاؤن لوڈنگ:سودا منسوخی کیلئے معاہدے کاسیمپل  پی۔ڈی۔ ایف  میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

سودا منسوخی کیلئے معاہدے کاسیمپل ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

پیج سیٹنگ اور پرنٹنگ ہدایات: اسٹامپ پیپرپر پرنٹ کرنے کیلئے ہمیشہ چھوٹا لیزر جیٹ پرنٹرکا ہی استعمال کریں پیج سائز (8.5''x14'')لیگل یا پھر احتیاطاً فولیوسائز (8.5''x13'') رکھیں اور ٹاپ مارجن عموماً4.5 انچ کریں لیکن نوٹری پبلک کی اٹیسٹیشن کے دوران مْہر، اسٹیکر وغیرہ لگنے کی وجہ سے ٹاپ میں ایک انچ کا مزید اضافہ کیاجانا چاہیے، انگریزی لکھائی ہے تو اسکے لیئے لیفٹ سائیڈ کا مارجن 1.5 اور رائٹ سائیڈکا 1انچ سیٹ کریں اوراگر اردو لکھائی ہے تو رائٹ سائیڈ کا مارجن 1.5،لیفٹ سائیڈ 0.5،بوٹم پربھی0.5 انچ ہی مارجن سیٹ کریں۔ اور اگر بڑا پرنٹر جو اسکیننگ و پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی بھی کر تا ہے اس پر پرنٹنگ کے دوران زیادہ دھیان اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔  

 ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔

urdu Agreement Sample for Deal Cancellation
Download Button for PDF file


Inpage file downloading image

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے