How to Write a Canadian-Style CV

کینیڈین سی۔ وی فارمیٹ کی اہمیت

کینیڈین طرز کے سی۔ وی کی اہمیت اور اس کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنا کینیڈا میں ملازمت کے حصول کے لیے نہایت ضروری ہے۔  جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کینیڈین سی۔ وی فارمیٹ کو اپنانا ملازمت کے لیے درخواست دیتے وقت آپ کی درخواست کو نمایاں کرتا ہے،ذیل میں اس کی اہمیت اور دستیاب نمونوں کے بارے میں تفصیلات پیش کی جا رہی ہیں۔

ہمیں کینیڈین سی۔ وی فارمیٹ کی ضرورت کیوں ہوسکتی ہے؟

 ہمیں (نان کینیڈین کو) کینیڈین سی۔ وی فارمیٹ کی ضرورت اس وقت پڑسکتی ہے جب ہمیں کینیڈا میں جابز کیلئے اپلائی کرنا ہوتا ہے خاص طور پر جب ہم کینیڈا کے نیو برنسوک کریٹیکل ورکر پائلٹ پروگرام میں اپلائی کرنا چاہتے ہیں۔ نیو برنسوک کریٹیکل ورکر پائلٹ پروگرام (NBCWP) کینیڈا کا ایک پانچ سالہ امیگریشن منصوبہ ہے، جو نومبر 2022 میں شروع ہوا۔ اس کا مقصدکینیڈا کے صوبے (نیو برنس وک)میں ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو بھرتی کر کے لیبر مارکیٹ کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ یہ پروگرام مکمل طور پر آجر پر مبنی ہے، یعنی درخواست دہندگان کو صرف ان کمپنیوں کے ذریعے درخواست دینی ہوتی ہے جو اس کریٹیکل ورکر پائلٹ میں شامل ہیں۔یہ پروگرام ان غیر ملکی ہنر مند افراد کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو کینیڈا میں مستقل رہائش اور مستحکم ملازمت کے خواہاں ہیں،خاص طور پروہ غیر ملکی افراد جو زبان یا تعلیم کے روایتی تقاضوں کو پورا نہیں کرتے۔ اور اس پائلٹ پروگرام میں دوسرے امیگریشن پروگراموں کی طر ح IELTS اسکور یا فنڈز کے ثبوت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔اگر آپ کینیڈا کے اس پروگرام میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ(کینیڈین حکومت کی ویب سائٹ) ہے جہاں سے آپ پوری معلومات حاصل کرکے اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 فری کینیڈین سی۔ وی ٹیمپلیٹ کہاں سے حاصل کریں؟

آپ کینیڈین سی۔وی ٹیمپلیٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بے شمار ویب سائٹس کو وزٹ کرتے ہوں گے، ان میں شاید ztresumebuilder.com ،  zety.com یا resumetemplates.ca اور canresume.ca بھی ہوسکتی ہیں جو باآسانی آپ سے لی گئی ڈیٹا کو ایک اچھی سی۔ وی کی صورت میں Convert کر دیتی ہیں لیکن جب ان سی۔ ویز کو ڈاؤن لوڈکرنے کا وقت آتا ہے تویہ ویب سائٹس آپ سے کچھ چارجزلیتے ہیں لیکن یہاں عرائض نویسی پر ایسا نہیں ہے بلکہ اِن ہی ویب سائٹس سے لی گئی چندٹیمپلیٹس آپ یہاں فری میں ڈاؤن لوڈکر سکتے ہیں وہ بھی پی۔ ڈی۔ ایف یا ایم۔ ایس ورڈ فائل میں جس کو آپ اپنی مرضی کے مطابق ایڈٹ/ تبدیل کرکے کینیڈا میں جابز کیلئے خاص طور پر  کینیڈا کے صوبے نیو برنسوک کے کریٹیکل ورکر پائلٹ پروگرام میں اپلائی کرسکتے ہیں۔

فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کاطریقہ کار:

ٹیبل میں موجود کسی بھی فائل کے سامنے دی گئی لنک کو کلک/ ٹچ کریں گے تو وہ ایک نئی ٹیب (New Tab) میں اوپن ہوجائیگی،وہاں پر فائل کا پری ویو نظر آئے گا اور ٹاپ رائٹ کارنر پرایک (Pop-out) بٹن شو ہوگا جس پر کلک/ٹچ کرنے پر مزید ایک نیو ٹیب اوپن ہوگی جہاں پر ایرو کے نشان سے آپ فائل ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ 

(ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں) 


ایڈٹ ایبل کینیڈین سی۔ وی سیمپلز ڈاؤن لوڈ لنک
Canadian Compact CV Format ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔
Canadian Concise CV Format ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔
Canadian Hybrid CV Format ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔
Canadian Optimized CV Format ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔
Canadian Standard CV Format ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔
Canadian Strategic CV Format ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔
Canadian CV Format 1 ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔
Canadian CV Format 2 ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک/ ٹچ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے