طلاق نامہ کیا ہے؟
طلاق نامہ ایک قانونی دستاویز ہے جس کے ذریعے شوہر اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہے۔ اس دستاویز کو شریعت اور ملکی قوانین کے تحت ترتیب دیا جاتاہے اور اس میں شوہر کی جانب سے طلاق کے الفاظ درج کیے جاتے ہیں۔
طلاق نامے کی ضرورت کب اور کس کو پیش آتی ہے
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ طلاق نامے کی ضرورت شادی شدہ جوڑوں / میاں بیوی کو اس وقت ہوتی جب دونوں فریقین کے درمیان شدید اختلافات ہوں، آئے دن جھگڑے چل رہے ہوتے ہیں اورایک دوسرے کے ساتھ رہنا دشوار ہوجاتا ہے تب ان مسئلوں کا حل صرف علیحدگی (طلاق ہی سے)ہوتا ہے۔
پاکستان میں طلاق نامے کا طریقہ کارکیا ہے
درج ذیل طلاق نامہ کے بابت چند اہم نکات قابل ذکر ہیں ان تجاویز پر غور کرکے آپ طلاق نامہ دستاویزبڑی آسانی کے ساتھ بناسکتے ہیں۔
٭ تحریری طلاق
شوہر طلاق کے تین واضح الفاظ لکھ کر بیوی کو فراہم کرتا ہے۔
٭ ثالثی کمیٹی
یونین کونسل ثالثی کمیٹی تشکیل دیتی ہے جو مصالحت کی کوشش کرتی ہے۔ اگر صلح ممکن نہ ہو تو طلاق کی تصدیق کر دی جاتی ہے۔
٭ عدالتی نوٹس
طلاق کے بعد یونین کونسل یا متعلقہ ادارے کو نوٹس دینا ضروری ہے تاکہ قانونی کارروائی شروع کی جا سکے۔
طلاق نامہ کے اہم نکات
طلاق کو باقاعدہ اور قانونی طور پر نافذ کرنے کے لیے طلاق نامہ ضروری ہوتا ہے۔
یہ دستاویز اسلامی تعلیمات اور فیملی لاء آرڈیننس 1961 کے مطابق ہونی چاہیے۔
طلاق نامہ اردو یا انگریزی زبان میں تحریر کیا جا سکتا ہے۔
شوہر کی رضامندی اور دستخط کے بغیر طلاق نامہ قابلِ قبول نہیں۔
نوٹ: مزید تفصیلات کے لیے پاکستان کے فیملی کورٹس ایکٹ اور یونین کونسل کے طلاق کے قوانین کا مطالعہ کریں۔
مزید معلومات اور قانونی رہنمائی کے لیے متعلقہ قانونی ماہرین یا نوٹر ی پبلک،اوتھ کمشنرسے رابطہ کرنا مفید ہوگا۔
سیمپل ڈاؤن لوڈنگ: طلاق نامہ کا سیمپل پی۔ڈی۔ ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
طلاق نامہ کا سیمپل ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
پیج سیٹنگ اور پرنٹنگ ہدایات: اسٹامپ پیپرپر پرنٹ کرنے کیلئے ہمیشہ چھوٹا لیزر جیٹ پرنٹرکا ہی استعمال کریں لیگل پیج سائز (8.5''x14'')یا پھر احتیاطاً فولیوسائز (8.5''x13'') رکھیں اور ٹاپ مارجن عموماً4.5 انچ کریں لیکن نوٹری پبلک کی اٹیسٹیشن کے دوران مْہر، اسٹیکر وغیرہ لگنے کی وجہ سے ٹاپ میں ایک انچ کا مزید اضافہ کیاجانا چاہیے، انگلش لکھائی ہے تو اسکے لیئے لیفٹ سائیڈ کا مارجن 1.5 اور رائٹ سائیڈکا 1انچ سیٹ کریں اوراگر اردو لکھائی ہے تو رائٹ سائیڈ کا مارجن 1.5،لیفٹ سائیڈاوربوٹم پر1 انچ ہی مارجن سیٹ کریں۔ اور اگر بڑا پرنٹر جو اسکیننگ و پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی بھی کر تا ہے اس پر پرنٹنگ کے دوران زیادہ دھیان اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔
0 تبصرے