گاڑی فروخت کرنے کا معاہدہ کیسے بنائیں
گاڑی فروخت کرنے کا معاہدہ ایک قانونی دستاویزہے جس میں گاڑی کی تفصیلات، بیچنے والے اور خریدار کی معلومات، متفقہ قیمت، ادائیگی کا طریقہ، گاڑی کی منتقلی کی تاریخ اور دیگر اہم شرائط شامل ہوتی ہیں۔ اس معاہدے کے ذریعے دونوں فریقین اپنی ذمہ داریوں اور حقوق کا تعین کرتے ہیں، جس سے مستقبل میں کسی بھی تنازعے سے بچا جا سکتا ہے۔
کب اور کس کو اس معاہدے کی ضرورت ہوتی ہے؟
گاڑی کی فروخت کا معاہدہ اس وقت ضروری ہوتا ہے جب بیچنے والا اپنی گاڑی کسی دوسرے شخص کو فروخت کرنا چاہتا ہے۔ یہ معاہدہ بیچنے والے اور خریدار دونوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کو واضح کرتا ہے، جس سے مستقبل میں کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکتا ہے۔
گاڑی فروخت معاہدے کی قانونی اہمیت
قانونی تحفظ: یہ معاہدہ دونوں فریقین کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے اور کسی بھی تنازعے کی صورت میں قانونی دستاویز کے طور پر کام آتا ہے۔
واضح شرائط: معاہدے کے ذریعے گاڑی کی فروخت کی تمام شرائط واضح ہو جاتی ہیں، جس سے دونوں فریقین کی توقعات متعین ہوتی ہیں۔
دستاویزی ثبوت: یہ معاہدہ گاڑی کی فروخت کا تحریری ثبوت فراہم کرتا ہے، جو مستقبل میں کسی بھی قانونی کارروائی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
گاڑی فروختگی کے معاہدے میں شامل اہم معلومات
تاریخ اور مقام: معاہدے کی تاریخ اور وہ مقام جہاں یہ طے پایا۔
فریقین کی معلومات: بیچنے والے اور خریدار کا مکمل نام، پتہ، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر ضروری تفصیلات۔
گاڑی کی تفصیلات: گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن نمبر، رنگ، انجن نمبر، چیسز نمبر اور دیگر اہم معلومات۔
قیمت اور ادائیگی کا طریقہ: متفقہ قیمت، ادائیگی کی شرائط اور طریقہ کار۔
منتقلی کی تاریخ: گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کی تاریخ اور طریقہ کار۔
دستخط: بیچنے والے اور خریدار کے دستخط، جو معاہدے کی تصدیق کرتے ہیں۔
پاکستان میں گاڑی کی فروخت کے معاہدے کے لیے تجاویز
دستاویزات کی تیاری: بیچنے والے اور خریدار دونوں کو اپنی شناختی دستاویزات، گاڑی کی رجسٹریشن پیپرز اور دیگر متعلقہ کاغذات تیار رکھنے چاہئیں۔
ادائیگی کا طریقہ: ادائیگی کے طریقہ کار کو واضح کریں اور نقد ادائیگی سے گریز کریں اگر محفوظ مقام نہ ہو تو۔
گاڑی کی حالت: گاڑی کی موجودہ حالت اور کسی بھی نقصانات کا ذکر کریں تاکہ بعد میں کسی بھی تنازعے سے بچا جا سکے۔
دستخط اور گواہ: معاہدے پر دونوں فریقین کے دستخط اور ممکنہ طور پر گواہ کے دستخط بھی شامل کریں۔
مزیدرہنمائی کیلئے نوٹر ی پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجوع کریں۔
سیمپل ڈاؤن لوڈنگ: گاڑی فروخت کرنے کے معاہدے کا سیمپل پی۔ڈی۔ ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
گاڑی فروخت کرنے کے معاہدے کاسیمپل ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
پیج سیٹنگ اور پرنٹنگ ہدایات: اسٹامپ پیپرپر پرنٹ کرنے کیلئے ہمیشہ چھوٹا لیزر جیٹ پرنٹرکا ہی استعمال کریں پیج سائز (8.5''x14'')لیگل یا پھر احتیاطاً فولیوسائز (8.5''x13'') رکھیں اور ٹاپ مارجن عموماً4.5 انچ کریں لیکن نوٹری پبلک کی اٹیسٹیشن کے دوران مْہر، اسٹیکر وغیرہ لگنے کی وجہ سے ٹاپ میں ایک انچ کا مزید اضافہ کیاجانا چاہیے، انگریزی لکھائی ہے تو اسکے لیئے لیفٹ سائیڈ کا مارجن 1.5 اور رائٹ سائیڈکا 1انچ سیٹ کریں اوراگر اردو لکھائی ہے تو رائٹ سائیڈ کا مارجن 1.5،لیفٹ سائیڈ 0.5،بوٹم پربھی0.5 انچ ہی مارجن سیٹ کریں۔ اور اگر بڑا پرنٹر جو اسکیننگ و پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی بھی کر تا ہے اس پر پرنٹنگ کے دوران زیادہ دھیان اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈیٹا انٹری سروسز کیلئے آرڈر کریں۔



0 تبصرے