نادرا کا حلف نامہ کیسے لکھیں
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) میں مختلف اقسام کی تبدیلیوں یا درستگیوں کے لیے مختلف حلف ناموں (Affidavits) کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ یہ حلف نامے قانونی دستاویزات ہوتے ہیں جنہیں اسٹامپ پیپر پر لکھ کر نوٹری پبلک یا مجسٹریٹ سے تصدیق کروایا جاتا ہے۔ ان کا مقصد کسی دعوے یا تبدیلی کی سچائی کی قانونی طور پر گواہی دینا ہوتا ہے۔
نادرا میں استعمال ہونے والے عام حلف نامے
نادرا کے ریکارڈمیں درستگی یا تبدیلی کے حوالے سے عموماً درج ذیل چھ حلف ناموں کی ضرورت پڑسکتی ہے جو درخواست گزار کے مختلف نوعیت کے مسائل میں درکار ہوسکتے ہیں۔
1۔نام کی تبدیلی کا حلف نامہ٭ جب کوئی شخص اپنا نام مکمل یا جزوی طور پر تبدیل کروانا چاہتا ہے۔
2۔نام کی درستگی کا حلف نامہ ٭نادراکی جانب سے اگر کسی فرد کے نام کی اسپیلنگ یا ترتیب میں غلطی ہو گئی ہو۔
3۔تاریخ پیدائش کی درستگی کا حلف نامہ ٭ اگر شناختی کارڈ میں درج تاریخ پیدائش اصل دستاویزات سے مختلف ہو۔
4۔ولدیت کی تبدیلی کا حلف نامہ ٭اگر کسی وجہ سے والد یا سرپرست کا نام تبدیل کرنا ہو۔
5۔ازدواجی حیثیت کا حلف نامہ ٭ شادی یا طلاق کی بنیاد پر شناختی ریکارڈ کی تبدیلی کے لیے۔
6۔مستقل/عارضی پتہ کی تبدیلی کا حلف نامہ ٭ رہائش کے پتے میں تبدیلی کی صورت میں۔
نادرا ان حلف ناموں کے ساتھ دیگر معاون دستاویزات بھی طلب کرتا ہے جیسے تعلیمی اسناد، برتھ سرٹیفکیٹ، شادی نامہ، طلاق نامہ یا عدالت کے احکامات۔ یہ تمام حلف نامے درست اندراجات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
1۔نادرا ریکارڈ میں نام کی تبدیلی کے لیے حلف نامہ کی مکمل معلومات
نادرا میں نام کی تبدیلی کے لیے ایک قانونی حلف نامہ (Affidavit) درکار ہوتا ہے جو اسٹامپ پیپر پر مجسٹریٹ یا نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ ہو۔ اس حلف نامے میں درخواست گزار واضح طور پر بیان کرتا ہے کہ اُس نے اپنا پرانا نام تبدیل کر کے نیا نام اختیار کر لیا ہے، اور مستقبل میں تمام سرکاری و غیر سرکاری ریکارڈز میں نیا نام ہی استعمال کیا جائے گا۔
یہ حلف نامہ عام طور پر درج ذیل صورتوں میں درکار ہوتا ہے۔
٭ شادی کے بعد خواتین کا نام تبدیل کرنا۔
٭ مذہب تبدیل ہونے پر نیا اسلامی نام رکھنا۔
٭ یا ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پرانا نام چھوڑنا۔
Affidavit کے ساتھ شناختی کارڈ، فارم ب، میٹرک یا شناختی دستاویزات کی نقول بھی جمع کروائی جاتی ہیں۔ کبھی کبھار اخبار میں نام کی تبدیلی کا اشتہار بھی لگوانا ہوتا ہے۔
2۔نادرا میں نام کی درستگی کے لیے حلف نامہ کی وضاحت
اگر کسی فرد کے شناختی کارڈ یا دیگر ریکارڈ میں نام کی اسپیلنگ یا ترتیب میں غلطی ہو تو نادرا میں ''Correction'' کی درخواست دی جاتی ہے۔ اس کے لیے Affidavit کے ساتھ ساتھ اصل تعلیمی اسناد، پیدائشی سرٹیفکیٹ، اور والدین کے شناختی کارڈ کی نقول بھی درکار ہوتی ہیں۔
Affidavit میں واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ درست نام کیا ہے، اور پہلے جو غلط اندراج ہوا وہ کس وجہ سے غلط تھا۔
3۔تاریخ پیدائش کی درستگی کے لیے حلف نامہ
تاریخ پیدائش میں تبدیلی یا درستگی نادرا میں ایک حساس معاملہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر کسی فرد کی تاریخ پیدائش کسی وجہ سے غلط درج ہو گئی ہو، تو Affidavit کے ساتھ اصل تعلیمی اسناد (خصوصاً میٹرک سرٹیفکیٹ)، ہسپتال یا یونین کونسل کا برتھ سرٹیفکیٹ، اور والدین کی گواہی شامل کی جاتی ہے۔
نادرا ایسے معاملات میں سخت چھان بین کرتا ہے اور بعض اوقات کورٹ آرڈر بھی طلب کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اگر عمر میں واضح فرق ہو۔
4۔نادرا میں Surname (خاندانی نام) کی تبدیلی کے لیے وضاحت
نادرا میں Surname کی تبدیلی اس وقت درکار ہوتی ہے جب کوئی فرد شادی، طلاق، یا کسی قانونی یا ذاتی وجہ سے اپنا خاندانی نام (Surname) تبدیل کرنا چاہتا ہو۔
مثال کے طور پر:
شادی کے بعد بیوی شوہر کا خاندانی نام اپنا سکتی ہے
طلاق کے بعد پرانا خاندانی نام بحال کیا جا سکتا ہے
بعض اوقات والد کے نام کی جگہ سرپرست یا سوتیلے باپ کا نام اپنانا پڑتا ہے
اس کے لیے جو دستاویزات درکار ہوتی ہیں ان میں شامل ہیں:
٭ Affidavit جس میں Surname تبدیل کرنے کی وجہ لکھی ہو
٭ پرانے اور نئے Surname کے ثبوت (شادی نامہ، طلاق نامہ، عدالت کا حکم، والدین یا سرپرست کا شناختی کارڈ وغیرہ)
٭ متعلقہ اخبار میں اشتہار (اگر نادرا مانگے)
نادرا اس تبدیلی کی تصدیق والدین یا خاندان کے دیگر افراد سے کروا سکتا ہے، اور بعض صورتوں میں عدالت سے تصدیق شدہ بیان بھی درکار ہوتا ہے۔
0 تبصرے