نادرا حلف نامہ برائے شناختی کارڈکیا ہے؟ اور اسے کیسے بنائیں
نادرا کا حلف نامہ برائے شناختی کارڈ کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟
شناختی کارڈمیں تبدیلی:
جب CNIC میں تبدیلی (نام، تاریخ پیدائش، ازدواجی حیثیت) کرنی ہو یا شادی کے بعد پہلی مرتبہ CNIC اپڈیٹ کروانا ہو۔
ازدواجی CNIC کے لیے:
شادی کے بعد خواتین کو CNIC میں شوہر کا نام شامل کرنے کے لیے یہ حلف نامہ درکار ہوتا ہے۔
گمشدہ CNIC کے لیے:
اگر شناختی کارڈ گم ہوجائے تو نئے CNIC کی درخواست کے لیے بھی یہ ضروری ہوسکتا ہے۔
نادرا حلف نامہ کس رشتہ دار کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے
یہ عام طور پر والدین، قریبی رشتہ دار (بھائی، بہن، یا دیگر قانونی سرپرست) کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔
شادی کے معاملے میں، والدین (خصوصاً والد یا والدہ) یہ حلف نامہ فراہم کرتے ہیں تاکہ یہ تصدیق ہو سکے کہ ان کا بچہ/بچی قانونی طور پر شادی شدہ ہے۔
خاص طور پر نئی شادی شدہ خواتین کے لیے ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے CNIC پر اپنے شوہر کا نام شامل کرا سکیں۔
والد یا والدہ حلفیہ بیان دیتے ہیں کہ ان کی بیٹی نے قانونی طور پر شادی کر لی ہے اور CNIC پر تفصیلات اپڈیٹ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
شناختی کارڈ کے حلف نامہ کی تیاری کے لیے اہم نکات
مقامی وکیل یا نوٹری پبلک سے رجوع کریں۔
اپنی درست معلومات اور دستاویزات (مثلاً نکاح نامہ) ساتھ لے جائیں۔
فارم کی قانونی تصدیق کے بعد NADRA کے دفتر میں جمع کروائیں۔
مزید اپ ڈیٹس کیلئے نادرا کی ویب سائٹ پیش خدمت ہے۔
سیمپل فائل پی۔ڈی۔ ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیچ (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین بٹن کا استعمال کریں۔
0 تبصرے