Sample of Transfer Deed for Vehicle's Sale


وہیکل ٹرانسفر ڈیڈ کیا ہے؟

گاڑی کی خرید و فروخت کے دوران  ٹرانسفر ڈیڈ ایک قانونی دستاویزکا کردار ادا کرتا ہے، جو بیچنے والے اور خریدار کے درمیان گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کو ثابت کرتاہے۔ اس دستاویزمیں گاڑی کی تفصیلات ماڈل، رجسٹریشن نمبر، چیسز نمبر، انجن نمبرکے ساتھ بیچنے اور خریدنے والے کی ذاتی معلومات اور منتقلی کی تاریخ وغیرہ شامل ہوتی ہے۔وہیکل ٹرانسفر ڈیڈ عام طور پر 200 روپے کے اسٹامپ پیپر پر تیار کیا جاتا ہے اور اس پر 300 روپے کی تصدیق کی جاتی ہے، اس کے علاوہ منتقلی کی شرائط شامل کی جاتی ہیں۔وہیکل ٹرانسفر ڈیڈ کی تیاری اور جمع کرانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل اور درست ہوں تاکہ منتقلی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔

نئی وہیکل کی خرید و فروخت کے دوران کونسے ڈاکیومنٹس درکار ہوتے ہیں؟

 نئی وہیکل کی خریداری / فروختگی کے دوران دونوں فریقین کومندرجہ ذیل ڈاکیو منٹس لازماً درکار ہوتے ہیں تاکہ خریداور فروخت کے عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جاسکے اوراس معاہدے/سودے کی قانونی حیثیت برقرار رہ سکے۔

خریدار۔(جو سیلر/ڈیلر کویہ ڈاکیومنٹس فراہم کرے گا)

٭  ویلڈ شناختی کارڈکی اصل اور کاپی۔   
٭  بی فارم  (اگر خریدار 18 سال سے کم ہو)۔
٭  آمدنی کا ثبوت تنخواہ کی سلپ/ بینک اسٹیٹمنٹ کی شکل میں (اگر وہیکل لیز یا اقساط پر خریدی جارہی ہو)۔
٭  سیلز انوائس (ڈیلر کی طرف سے)۔
٭  رجسٹریشن فارم (فارم ایف) گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے۔
٭  ایکسائز ڈیوٹی پیمنٹ سلپ (ٹوکن ٹیکس وغیرہ کا ثبوت)۔
٭  انشورنس سرٹیفکیٹ (اگر لازمی ہو)۔
٭  اتھارٹی لیٹر (اگر کسی اور کے نام پر گاڑی رجسٹر کروا رہے ہیں)۔

سیلر / ڈیلر۔(جو خریدار کو یہ ڈاکیومنٹس فراہم کرے گا)

٭  سیلز انوائس اور ڈلیوری لیٹر۔
٭  وہیکل امپورٹ ڈاکیومنٹس (اگر امپورٹڈ ہے تو)
٭  مینوفیکچررز سر ٹیفکیٹ۔
٭  ایکسائز رجسٹریشن فائل (مکمل ہو نی چاہیئے)۔

استعمال شدہ وہیکل کی خرید و فروخت میں کونسے ڈاکیو منٹس فراہم کرنے چاہئیں؟

سیکنڈ ہینڈ /پرانی وہیکل کی خریداری / فروختگی کے دوران دونوں فریقین کو مندرجہ ذیل ڈاکیومنٹس کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ سودے/ڈیل کو پائیداراور یقینی بنایا جاسکے اور خریدار / فروخت کنندہ کو مستقبل میں کسی مسئلے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

سیلر / ڈیلر۔(جو خریدار کو یہ ڈاکیومنٹس فراہم کرے گا)

1۔ اوریجنل رجسٹریشن بک / سمارٹ کارڈ۔
2۔ٹرانسفر لیٹر (فارم ٹی۔ ایف)۔
3۔سیل ایگریمنٹ (دونوں فریقین کے درمیان)۔
4۔اوریجنل شناختی کارڈ اور فوٹو کاپی۔
 5۔ کلیئرنس سر ٹیفکیٹ (اگر گاڑی لیز یا فنانسڈ نہیں ہے)۔
6۔ ٹیکس پیمنٹ ریکارڈ(ٹوکن ٹیکس اورموٹر وہیکل ٹیکس ریکارڈ)۔

خریدار۔(جو سیلر/ڈیلر کویہ ڈاکیومنٹس فراہم کرے گا)

1۔ویلڈ شناختی کارڈکی کاپی۔(اصل کا ثبوت)۔
2۔ ٹرانسفر فارم (دونوں فریقین کی جانب سے دستخط شدہ)۔
 3۔سیل ایگریمنٹ (سودے کے وقت)۔
4۔ موٹر وہیکل ایگزامنیشن رپورٹ(کنڈیشن چیک کیلئے ضروری)۔
5۔ ویری فکیشن رپورٹ۔
6۔ اونر شپ ٹرانسفر فیس۔

وہیکل کی آن لائن تصدیق کیسے کریں؟

گاڑی کی تفصیل چیک کرنے کیلئے آن لائن ویریفکیشن (MTMIS) سسٹم کا استعمال ضرور کریں۔فنگر پرنٹس ویریفکیشن (بائیو میٹرک ٹرانسفر) اب پاکستان کے کئی شہروں میں بائیو میٹرک ویریفکیشن بھی ضروری ہوتی جارہی ہے۔ اس کیلئے ایکسائز اداروں کی مندرجہ ذیل ویب سائٹس کو وزٹ کریں۔
ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ
ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب

کیاگاڑی کی منتقلی کا معاہدہ دونوں فریقین کی غیر موجودگی میں طے پاسکتا ہے؟

وہیکل ٹرانسفر ڈیڈ عام طور پر بیچنے والے اور خریدار کے درمیان براہِ راست تیار کیا جاتا ہے۔ تاہم، بعض اوقات وکیل یا قانونی نمائندے کی مدد سے بھی یہ دستاویز تیار کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر جب فریقین میں سے کوئی دستیاب نہ ہو یا قانونی پیچیدگیاں ہوں۔
مزید معلومات اور قانونی رہنمائی کے لیے متعلقہ قانونی ماہرین یا نوٹر ی پبلک،اوتھ کمشنرسے رابطہ کرنا مفید ہوگا۔


پیج سیٹنگ اور پرنٹنگ ہدایات: اسٹامپ پیپرپر پرنٹ کرنے کیلئے ہمیشہ چھوٹا لیزر جیٹ پرنٹرکا ہی استعمال کریں پیج سائز (8.5''x14'')لیگل یا پھر احتیاطاً فولیو (8.5''x13'') رکھیں اور ٹاپ مارجن عموماً4.5 انچ کریں لیکن نوٹری پبلک کی اٹیسٹیشن کے دوران مْہر، اسٹیکر وغیرہ لگنے کی وجہ سے ٹاپ میں ایک انچ کا مزید اضافہ کیاجانا چاہیے، انگلش لکھائی ہے تو اسکے لیئے لیفٹ سائیڈ کا مارجن 1.5 اور رائٹ سائیڈکا 1انچ سیٹ کریں اوراگر اردو لکھائی ہے تو رائٹ سائیڈ کا مارجن 1.5،لیفٹ سائیڈ 0.5،بوٹم پربھی0.5 انچ ہی مارجن سیٹ کریں۔ اور اگر بڑا پرنٹر جو اسکیننگ و پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی بھی کر تا ہے اس پر پرنٹنگ کے دوران زیادہ دھیان اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔   

 ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔

Sample Page of Vehicle Transfer Deed in Urdu
Download Button for PDF file


Download button for Sample of Transfer Deed for Vehicle's Sale

گاڑی کیلئے اتھارٹی لیٹر کیا ہے؟        مطالعہ کرنے کیلئے یہاں کلک /ٹچ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے