ہبہ نامہ کیا ہے؟ تفصیلی وضاحت
ہبہ کی اصطلا ح سے مراد تحفہ دینے کا عمل ہے (Hiba) اسلامی قانون میں ایک ایسا عمل ہے جس کے تحت ایک شخص اپنی ملکیت میں موجود جائیداد یا اثاثہ بغیر کسی معاوضے کے دوسرے شخص کو منتقل کرتا ہے۔ یہ ایک غیر مشروط اور فوری منتقلی ہے جو رضاکارانہ طور پر کی جاتی ہے۔ہبہ نامہ کے تحت ایک زندہ شخص اپنی ملکیت میں موجود جائیداد یا اثاثہ دوسرے زندہ شخص کو بغیر کسی معاوضے کے منتقل کرتا ہے۔
ہبہ کی کتنی اقسام ہیں
ہبہ بالعوض: ایساہبہ جس میں دین /عطیہ کرنے کے بعد اس کے عوض کچھ لیا جائے۔
ہبہ مشروط: ایسا ہبہ جو کسی شرط کے ساتھ کیا جائے۔
ہبہ کرنے کیلئے چار بنیادی شرائط ہوتی ہیں
٭ اعلان: عطیہ دہندہ (Donor) کی جانب سے واضح اور غیر مشروط اعلان کہ وہ جائیداد یا اثاثہ منتقل کر رہا ہے۔
٭ رضامندی:عطیہ دہندہ کی جانب سے آزاد رضامندی اورحقیقی ارادہ ہونا چاہیئے۔
٭ قبولیت: عطیہ وصول کنندہ (Donee) کی جانب سے اس عطیہ کی قبولیت۔
٭ قبضہ کی منتقلی: جائیداد یا اثاثے کا حقیقی قبضہ وصول کنندہ کو منتقل کرنا۔
ہبہ نامہ کی ضرورت کب اور کس کو پیش آتی ہے؟
خاندانی تقسیم: والدین اپنی زندگی میں اپنی جائیداد بچوں میں تقسیم کرنا چاہیں تاکہ بعد میں تنازعات سے بچا جا سکے۔
خیرات: کوئی شخص اپنی جائیداد یا اثاثہ کسی خیراتی ادارے یا فرد کو دینا چاہے۔
ذاتی تعلقات: دوستوں یا رشتہ داروں کے درمیان محبت اور تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے۔
کون ہبہ دے سکتا ہے؟
اسلامی قانون کے تحت، کوئی بھی مسلمان جو بالغ اور صحیح العقل ہو، ہبہ کر سکتا ہے۔ عطیہ دہندہ کو جائیداد کا مکمل مالک ہونا ضروری ہے اور وہ اپنی زندگی میں کسی بھی شخص کو یہ عطیہ دے سکتا ہے، چاہے وہ رشتہ دار ہو یا نہ ہو۔
پاکستان میں ہبہ کی قانونی حیثیت کیا ہے
ہبہ اسلامی قانون کے تحت ایک اہم عمل ہے جو جائیداد کی منتقلی کو آسان اور تنازعات سے پاک بناتا ہے۔ پاکستان میں ہبہ کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے اور متعلقہ حکام سے تصدیق حاصل کی جائے۔
قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہے
تحریری دستاویز: ہبہ نامہ (Gift Deed) کو اسٹامپ پیپر پر تحریر کیا جائے جس میں جائیداد کی تفصیلات، عطیہ دہندہ اور وصول کنندہ کی معلومات شامل ہوں۔
گواہان: دو مسلمان مرد گواہوں کی موجودگی میں عطیہ دہندہ اور وصول کنندہ کے دستخط لیے جائیں۔
رجسٹریشن: متعلقہ سب رجسٹرار کے دفتر میں ہبہ نامہ کی رجسٹریشن کروائی جائے تاکہ قانونی تحفظ حاصل ہو۔
مندرجہ بالا فائل سیمپل کے طور پر پی۔ ڈی۔ ایف اور ان پیچ (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے دستیاب ہے، جس میں آپ اپنے مطابق رد و بدل کرکے اسٹامپ پیپر پر پرنٹ کر سکتے ہیں۔
اگرگفٹ یا ہبہ کسی نابالغ فرد کو دیا جارہا ہے اور اسکے بالغ ہونے تک کسی اور شخص کو اس کا گارڈین(سرپرست) مقرر کیا گیا ہو تو ا س صورت میں یہاں پر کلک کرکے فائل پی۔ڈی۔ ایف یا ان پیج میں ڈاؤن لوڈ کرکے مطالعہ کر سکتے ہیں۔
0 تبصرے