AFFIDAVIT OF SELF FINANCIAL SUPPORT


خود کی مالی معاونت کے حلف نامہ بابت مکمل وضاحت

پاکستان کے امیگریشن قوانین کے مطابق، سیلف فنانشل سپورٹ ایفیڈیوٹ(Self Financial Support Affidavit) کئی معاملات میں قابل قبول ہو سکتا ہے، لیکن یہ خاص ویزا ٹائپ اور شرائط پر منحصر ہوتا ہے۔ عام طور پر، سیلف فنانشل سپورٹ  ایفیڈیوٹ اس وقت دیا جاتا ہے جب درخواست دہندہ اپنی مالی خود مختاری اور اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کی صلاحیت ظاہر کرنا چاہے۔

مالی معاونت کا حلف نامہ کن حالات میں کام آسکتا ہے 

اسٹوڈنٹ ویزا

  اگر آپ پاکستان کے کسی ادارے میں داخلے کے لیے درخواست دے رہے ہیں، تو سیلف فنانشل سپورٹ ایفیڈیوٹ سپورٹ دستاویز کے طور پر دیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ بینک اسٹیٹمنٹ اور آمدنی کا ثبوت دینا ضروری ہوتا ہے۔

وزٹ ویزا

 اگر آپ کسی کو اسپانسر نہیں کر رہے اور اپنے اخراجات خود برداشت کرنے کا عزم کر رہے ہیں، تو سیلف سپورٹ ایفیڈیوٹ کافی کارآمد ہو سکتا ہے۔

ورک ویزا

  ورک ویزا کے کیس میں اگر آپ کا آجر اسپانسر نہیں کر رہا، تو آپ کا سیلف فنانشل سپورٹ ایفیڈیوٹ اور مالی دستاویزات ضروری ہوتے ہیں۔

  سیلف فنانشل سپورٹ ایفیڈیوٹ میں کونسی تفصیلات شامل کریں

٭  درخواست دہندہ کا مکمل نام اور پتہ۔

٭  اس بات کا اعلان کہ آپ اپنے تمام اخراجات خود برداشت کریں گے۔

٭  بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات یا آمدنی کا ثبوت منسلک کرنا (جیسے حالیہ بینک اسٹیٹمنٹس، سیلری سلپس وغیرہ)۔

 ایفیڈیوٹ کو نوٹریائزڈکروانااور اسٹامپ پیپر پر لکھنا ضروری ہے تاکہ دستاویز قانونی طور پر قابل قبول ہو۔

اہم نوٹ:پاکستان امیگریشن یا ایمبیسی کے قوانین مختلف ہو سکتے ہیں، اور کئی معاملات میں ایفیڈیوٹ کے ساتھ اضافی ثبوت بھی طلب کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے، مخصوص ویزا ٹائپ کے لیے ان کی آفیشل گائیڈلائنز ضرور چیک کریں۔

مزیدرہنمائی کیلئے پاکستانی وزارت خارجہ امور کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور نوٹر ی پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجوع کریں۔ 


ایڈٹ ایبل ورژن۔ایم۔ ایس ورڈ کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بِلوکلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے ای۔ میل کریں۔


Affidavit Sample of Self Financial Support


For Review of (Affidavit of Financial Support) Please Click Here

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے