AFFIDAVIT OF FINANCIAL SUPPORT


مالی معاونت کا حلف نامہ یا کفالت کا حلف نامہ کیا ہے؟

تعارف

مالی معاونت کا حلف نامہ (Financial Support Affidavit) ایک قانونی دستاویز ہے جس میں ایک فردیا کوئی ادارہ (معاون) کسی دوسرے فرد (مستفید) کی مالی مدد کرنے کا عہد کرتا ہے۔ یہ دستاویز عام طور پر تعلیمی اداروں میں داخلے، ویزا درخواستوں، یا دیگر مواقع پر درکارہوتا ہے جہاں مالی معاونت کی ضمانت ضروری ہو۔

 حلف نامہ کیا ہے؟

یہ ایک تحریری بیان ہے جس میں معاون، مستفید سے اپنا رشتہ ظاہر کرکے اپنی مالی حیثیت اورمدد کرنے کی صلاحیت کا اظہار کرتا ہے۔ اس میں معاون کی ذاتی معلومات جیسا کہ نام ولدیت، شناختی کارڈ نمبر، مکمل پتہ، مالی وسائل کی تفصیلات، اور معاونت کی مدت شامل ہوتی ہے۔

 کب اور کس کو اسحلف نامہ کی ضرورت ہوتی ہے؟

تعلیمی مقاصدکیلئے: طلباء کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزا درخواستوں میں اس حلف نامے کی ضرورت پڑ سکتی ہے تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ ان کے پاس تعلیمی اخراجات پورا کرنے کے لیے مالی وسائل موجود ہیں۔

امیگریشن مقاصدکیلئے: وہ افراد جو کسی دوسرے ملک میں رہتے ہوئے ویزا درخواست دہندگان ہیں، انہیں یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ ان کے پاس مالی معاونت موجود ہے اوروہ اس ملک پر مالی بوجھ نہیں ہیں۔

کون یہ حلف نامہ فراہم کر سکتا ہے؟

عام طور پر، قریبی رشتہ دار جیسے والدین، بہن بھائی، یا دیگر خاندان کے افراد یا پھر کوئی ادارہ جیساکہ (اسکالرشپ وغیرہ)یہ حلف نامہ فراہم کر سکتے ہیں۔ اہم ہے کہ معاون کی مالی حیثیت مستحکم ہو اور وہ قانونی طور پر اس قابل ہو کہ مستفید کی مالی ضروریات پوری کر سکے۔

 پاکستان میں حلف نامے کی تیاری

حلف نامے کا مسودہ: معاون کی ذاتی معلومات، مالی وسائل کی تفصیلات، اور معاونت کی مْدت شامل کریں۔

مالی دستاویزات: معاون کی بینک اسٹیٹمنٹس، جائیداد کی ملکیت، یا دیگر مالی دستاویزات منسلک کریں۔

قانونی تصدیق: حلف نامے کو نوٹری  پبلک یا مجسٹریٹ سے تصدیق کروائیں تاکہ اس کی قانونی حیثیت قائم ہو۔

 مالی معاونت کا حلف نامہ کی قانونی حیثیت

پاکستان میں حلف نامے کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ یہ اسٹامپ پیپر پر تحریر کیا جائے اور متعلقہ حکام(اوتھ کمشنر/ نوٹری پبلک) سے تصدیق شدہ ہو۔ اس کے علاوہ، حلف نامے میں شامل تمام معلومات درست اور مکمل ہونی چاہئیں تاکہ مستقبل میں کسی قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

نتیجہ:

مالی معاونت کا حلف نامہ ایک اہم قانونی دستاویز ہے جو مالی مدد فراہم کرنے والے اور وصول کرنے والے دونوں کے حقوق اور ذمہ داریوں کو واضح کرتا ہے۔ اس کی تیاری میں محتاط رہنا اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ضروری ہے تاکہ یہ دستاویز مؤثر اور قابل قبول ہو۔

مزیدرہنمائی کیلئے  منسٹری آف فارین افیئرز  (گورنمنٹ آف پاکستان ) کی ویب سائٹ وزٹ کریں اور نوٹر ی پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجوع کریں۔ 


ایڈٹ ایبل ورژن۔ایم۔ ایس ورڈ کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بِلوکلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے ای۔ میل کریں۔


Affidavit Sample of Financial Support

Download Button for Ms.Word File

For Review of (Affidavit of Self Financial Support) Please ClickHere


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے