Agreement Sample for Relinquishment from property

جائیدادسے دستبرداری کے عمل کا مقصد کیا ہے

 (Relinquishment Deed) ایک قانونی دستاویز ہے جس کے ذریعے جائیداد کے کسی حصے پر اپنے حق کو رضاکارانہ طور پر چھوڑا جاتا ہے۔ اس دستاویز کے ذریعے، ایک فرد اپنی جائیداد کے حصے کو دوسرے فرد، عام طور پر خاندان کے کسی اور رکن کے حق میں منتقل کرتا ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں، دستبردار ہونے والے شریک مالک کا حصہ دوسرے شریک مالکان کے حصوں میں ضم ہو جاتا ہے۔ پاکستان میں، Deed for Relinquishment کو ''Transfer of Property Act 1882'' کے تحت تیار کیا جاتا ہے۔ یہ عمل اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک کہ تمام قانونی شرائط پوری نہ ہوں اور رجسٹریشن نہ کی جائے۔

دستبرداری کا معاہدہ کب اور کس کو درکار ہوتا ہے؟

وراثتی جائیداد کی تقسیم: جب کسی شخص کا انتقال بغیر وصیت کے ہو جاتا ہے، تو اس کی جائیداد قانونی ورثاء میں تقسیم ہوتی ہے۔ اگر ان میں سے کوئی شریک مالک اپنی حصے کی ملکیت سے دستبردار ہونا چاہے تو وہ دستبرداری کا معاہدہ استعمال کر سکتا ہے۔ 

Deed for Relinquishment کی ضرورت مندرجہ ذیل حالات میں پیش آ سکتی ہے

وراثتی جائیداد: اگر کسی خاندان کے فرد کو جائیداد وراثت میں ملی ہو لیکن وہ اسے دوسرے ورثاء کے حق میں چھوڑنا چاہے۔

خاندانی تنازع: جائیداد کے حقوق کے مسائل کو حل کرنے اور قانونی جھگڑوں سے بچنے کے لیے۔

باہمی رضامندی: خاندان کے افراد کے درمیان جائیداد کی تقسیم باہمی رضامندی سے کرنے کے لیے۔

دستبرداری کا معاہدہ کن رشتہ داروں کے حق میں کیا جا سکتا ہے؟

دستبرداری کا معاہدہ صرف ان افراد کے درمیان ممکن ہے جو وراثتی جائیداد میں شریک مالک ہوں۔ مثال کے طور پر، بہن بھائی، والدین، یا کزن، چاچا، خالہ وغیرہ، بشرطیکہ وہ جائیداد میں حصہ دار ہوں۔ کسی غیر شریک فرد کے حق میں دستبرداری ممکن نہیں،ایسی صورت میں یہ عمل تحفہ (Gift Deed) تصور کیا جائے گا۔ 

دستبرداری کے معاہدہ کی اہم خصوصیات

تحریری دستاویز: یہ ایگریمنٹ تحریری صورت میں ہونا ضروری ہے اور تمام متعلقہ فریقین اور کم از کم دو گواہوں کے دستخطوں سے مزین ہونا چاہیے۔ 

رجسٹریشن: دستبرداری نامہ کی رجسٹریشن متعلقہ سب رجسٹرار کے دفتر میں کی جاتی ہے جہاں جائیداد واقع ہے۔ رجسٹریشن کے بغیر یہ دستاویز قانونی طور پر قابل قبول نہیں ہوتا۔ 

ناقابل تنسیخ: ایک بار رجسٹر ہونے کے بعد، دستبرداری کاایگریمنٹ ناقابل تنسیخ ہوتا ہے، چاہے یہ معاوضے کے بغیر ہی کیوں نہ ہو۔ 

معاوضہ: دستبرداری کامعاہدہ معاوضے کے ساتھ یا بغیر معاوضے کے بھی کیا جا سکتا ہے۔ 

دستبرداری کے معاہدے کی رجسٹریشن، تصدیق کا عمل

رجسٹریشن: اسے متعلقہ سب رجسٹرار آفس میں رجسٹر کیا جاتا ہے تاکہ قانونی ریکارڈ میں شامل کیا جا سکے۔

نوٹری پبلک سے تصدیق:دستاویز کی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے نوٹری پبلک کے ذریعے تصدیق کرائی جاتی ہے۔

 (Conclusion):جائیداد سے دستبرداری کا معاہدہ ایک اہم قانونی عمل ہے جو خاندان کے افراد کے درمیان جائیداد کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ تاہم، اسے قانونی ماہرین کی رہنمائی میں تیار کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔

سیمپل ڈاؤن لوڈنگ: جائیداد سے دستبرداری کے معاہدہ کاسیمپل  پی۔ڈی۔ ایف  میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

جائیداد سے دستبرداری کے معاہدہ کاسیمپل ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

پیج سیٹنگ اور پرنٹنگ ہدایات: اسٹامپ پیپرپر پرنٹ کرنے کیلئے ہمیشہ چھوٹا لیزر جیٹ پرنٹرکا ہی استعمال کریں لیگل پیج سائز (8.5''x14'')یا پھر احتیاطاً فولیوسائز (8.5''x13'') رکھیں اور ٹاپ مارجن عموماً4.5 انچ کریں لیکن نوٹری پبلک کی اٹیسٹیشن کے دوران مْہر، اسٹیکر وغیرہ لگنے کی وجہ سے ٹاپ میں ایک انچ کا مزید اضافہ کیاجانا چاہیے، انگلش لکھائی ہے تو اسکے لیئے لیفٹ سائیڈ کا مارجن 1.5 اور رائٹ سائیڈکا 1انچ سیٹ کریں اوراگر اردو لکھائی ہے تو رائٹ سائیڈ کا مارجن 1.5،لیفٹ سائیڈ 0.5،بوٹم پربھی0.5 انچ ہی مارجن سیٹ کریں۔ اور اگر بڑا پرنٹر جو اسکیننگ و پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی بھی کر تا ہے اس پر پرنٹنگ کے دوران زیادہ دھیان اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔  

 ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔

Sample pic for Deed For Relinquishment About Property

 

Download Button for PDF file


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے