کیا برتھ سرٹیفکیٹ اور پیدائش کا حلف نامہ دو مختلف دستاویزات ہیں
پیدائش سرٹیفکیٹ ایک سرکاری دستاویز ہے جو میونسپل کمیٹی یا یونین کونسل جاری کرتی ہے اور اس میں بچے کی پیدائش کی تصدیق ہوتی ہے۔ جبکہ پیدائش کا حلف نامہ ایک غیر سرکاری بیان ہوتا ہے جو والدین عدالت یا نوٹری پبلک سے دلوا کر ثبوت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب والدین کی جانب سے بچے کی رجسٹریشن متعلقہ اداروں میں نہیں کروائی جاتی اور اس بچے کا برتھ سر ٹیفکیٹ اپنے مقررہ وقت پر نہیں بنوایا جاتا تواس صورت میں واحد راستہ یہ ہوتا ہے کہ پیدائش کا حلف نامہ بنوایا جائے۔
برتھ سر ٹیفکیٹ کیا ہے؟اور اسکی ضرورت کب پڑسکتی ہے
پاکستانی کمپیوٹرائزڈ برتھ سر ٹیفکیٹ ایک اہم کاغذ ہے جو (NADRA)،نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے اس سر ٹیفکیٹ میں کسی بھی فرد کی تاریخ پیدائش، جگہ اور دیگر معلومات کو نوٹ کیا جاتا ہے۔ برتھ سر ٹیفکیٹ کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب آپ کسی تعلیمی ادارے میں داخلہ،سرکاری ادارے میں ملازمت یا پھر سرکاری دستاویزات جیسا کہ پاسپورٹ، ویزا، گرین کارڈو غیرہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تواپنی پیدائش کا اضافی ثبوت برتھ سر ٹیفکیٹ کی صورت میں دے سکتے ہیں۔
برتھ سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے کن کن کاغذات کی ضرورت ہوتی ہے
1۔بچے کی ہسپتال میں پیدائش کے سر ٹیفکیٹ کی کاپی۔
2۔ والد اور والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپی۔
3۔ والد اور والدہ کے پاسپورٹ کی کاپی (اگر غیر ملکی ہیں تو)
4۔ مڈ وائف حلف نامہ (اگر پیدائش گھر میں ہوئی ہے تو)
پاکستانی کمپیوٹرائزڈ نادرابر تھ سر ٹیفکیٹ مندرجہ ذیل اختیارات سے جاری ہوتا ہے اور یہ منحصر کرتا ہے آپ کے علاقہ اور ایڈریس پرکہ جہاں آپ رہتے ہیں۔ جیسا کہ
1۔یونین کونسل۔
2۔ ٹی ایم اے (TMA) آفس۔
3۔ کنٹونمنٹ بورڈ (کینٹ)۔
4۔ کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (CDA) اسلام آباد۔
نارمل کیس کی مدت کے بعد نادرا کمپیوٹرائزڈ برتھ سر ٹیفکیٹ جاری نہیں کرتا بلکہ اس کیس میں (پیدائش کا حلف نامہ) بنوانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور وہ سارا معاملہ کورٹ کے ذریعے حل ہوتا ہے۔
پیدائش کا حلف نامہ کیا ہے؟ اور اس کی ضرورت کب پڑتی ہے
پیدائش کا حلف نامہ ایک قانونی دستاویز ہے جس کا استعمال کسی فردچاہے وہ لڑکا، لڑکی یا پھر خواجہ سرا ہی کیوں نہ ہو کی پیدائش کے متعلق حقائق کی تصدیق کیلئے کیا جاتا ہے۔پیدائش کے حلف نامے کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب کسی ادارے کی جانب سے پیدائش کے ریکارڈکی ڈیمانڈ/مانگ کی جائے(جیساکہ شناختی کارڈ بنوانے کے دوران)۔ اس حلف نامہ میں آپ کے والدین کانام یا پھر کوئی بھی جوآپ کے پیدائش کے متعلق حلف اٹھا رہا ہے اس کا نام،این آئی سی نمبر،مکمل پتہ اورآپ کی پیدائش کی تاریخ اور مقام نوٹ کیا جاتا ہے۔ پیدائش کے حلف نامے کو برتھ سرٹیفکیٹ کا نعم البدل سمجھا جاتا ہے اور اس حلف نامہ کو برتھ سر ٹیفکیٹ کے طور پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
پیدائش کا حلف نامہ بنوانے کیلئے کسے رجوع کریں؟اور کن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے
پیدائش کا حلف نامہ بنوانے کیلئے نوٹری پبلک(Notary Public) یعنی اوتھ کمشنر/ حلف کمشنر سے رجوع کیا جاتا ہے اوروہاں پر آپ کے ساتھ”ملحقہ شخص“کا ہونابہت ضروری ہے دستاویزی زبان میں ملحقہ شخص اسے کہتے جو آپ کی پیدائش کے بارے میں پوری معلومات رکھتا ہو اور وہ شخص آپ کا کوئی خون کارشتہ دار، معالج، نرس، دائی یا کوئی قریبی ہمسایہ دار ہوسکتا ہے۔
پیدائش کا حلف نامہ آپ خود بھی لکھ سکتے ہیں اس کے لیئے نیچے دیئے گئے سیمپل میں سے اپنی نوعیت کے مطابق ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں اپنی معلومات پُر کریں پھر اسے اوتھ کمشنر سے نوٹرائز لازمی کروائیں تاکہ آپ کی پیدائش کی معلومات اپنی قانونی حیثیت کے ساتھ ریکارڈ میں محفوظ ہوسکے۔
یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے ای۔ میل کریں۔
والد کی جانب سے اپنے بیٹے/ بیٹی کی پیدائش کا حلف نامہ
ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
کسی رشتہ دار کے قریبی دوست کی جانب سے پیدائش کا حلف نامہ
ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

2 تبصرے
Very nice knowledge
جواب دیںحذف کریںThanks Bro
حذف کریں