Tenancy Agreement Sample for Vehicle


وہیکل کیلئے کرایہ داری معاہدہ کیا ہے

وضاحت 

گاڑی کو کرایہ پر دینے کا معاہدہ ایک قانونی دستاویز ہے جو کرایہ پر دینے والے (مالک) اور کرایہ دار کے درمیان طے پاتا ہے۔ اس معاہدے میں گاڑی کی تفصیلات، کرایہ کی مدت، ادائیگی کی شرائط، اور دیگر اہم معلومات شامل ہوتی ہیں۔

قانونی تحفظ: اس معاہدے کے ذریعے دونوں فریقین اپنی ذمہ داریوں اور حقوق کو واضح کرتے ہیں، جو کسی بھی قانونی تنازعے کی صورت میں اہم ثبوت کے طور پر کام آتا ہے۔

شرائط کی وضاحت:معاہدے میں گاڑی کی حالت، کرایہ کی مدت، اور ادائیگی کی شرائط کو واضح طور پر درج کیا جاتا ہے، تاکہ دونوں فریقین کی توقعات متوازن ہوں۔

وہیکل کیلئے کرایہ داری معاہدے کیسے لکھیں

فریقین کی تفصیلات: مالک اور کرایہ دار کا مکمل نام، پتہ، اور شناختی معلومات شامل کریں۔

گاڑی کی تفصیلات: گاڑی کا ماڈل، رجسٹریشن نمبر، رنگ، اور دیگر اہم معلومات درج کریں۔

کرایہ کی مدت: کرایہ کی مقدار، ادائیگی کی تاریخیں، اور طریقہ کار (مثلاً بینک ٹرانسفر، نقد) معاہدے میں شامل کریں۔

دیر سے ادائیگی کی شرائط: اگر کرایہ دار کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرتا ہے تو اس کے لیے جرمانہ یا سود کی شرح معاہدے میں متعین کریں۔

گاڑی کی حالت: گاڑی کی موجودہ حالت، موجودہ میل، اور کسی بھی موجودہ نقصانات کی تفصیلات درج کریں۔

قانونی حیثیت:پاکستان میں اس معاہدے کی قانونی حیثیت حاصل کرنے کے لیے اسے رجسٹرڈ کرنا ضروری نہیں ہے، مگر دونوں فریقین کے دستخط اور تاریخ کا ہونا ضروری ہے۔ یہ معاہدہ دونوں فریقین کے لیے قانونی طور پر پابند ہوگا۔

وہیکل کرایہ داری معاہدے کی تیاری کے بعدکیا کرنا چاہیے  

دستخط: معاہدے پر دونوں فریقین کے دستخط حاصل کریں۔

دستاویزات کی تصدیق: گاڑی کی رجسٹریشن، شناختی کارڈ، اور دیگر متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کریں۔

اس معاہدے کے ذریعے کرایہ دار اور مالک دونوں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اور دونوں فریقین کسی بھی قانونی پیچیدگی سے بچ سکتے ہیں۔ 

سیمپل ڈاؤن لوڈنگ: گاڑی کیلئے رینٹل ایگریمنٹ کا سیمپل  پی۔ڈی۔ ایف  میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

گاڑی کیلئے رینٹل ایگریمنٹ کا سیمپل ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

پیج سیٹنگ اور پرنٹنگ ہدایات: اسٹامپ پیپرپر پرنٹ کرنے کیلئے ہمیشہ چھوٹا لیزر جیٹ پرنٹرکا ہی استعمال کریں پیج سائز (8.5''x14'')لیگل یا پھر احتیاطاً فولیوسائز (8.5''x13'') رکھیں اور ٹاپ مارجن عموماً4.5 انچ کریں لیکن نوٹری پبلک کی اٹیسٹیشن کے دوران مْہر، اسٹیکر وغیرہ لگنے کی وجہ سے ٹاپ میں ایک انچ کا مزید اضافہ کیاجانا چاہیے، انگریزی لکھائی ہے تو اسکے لیئے لیفٹ سائیڈ کا مارجن 1.5 اور رائٹ سائیڈکا 1انچ سیٹ کریں اوراگر اردو لکھائی ہے تو رائٹ سائیڈ کا مارجن 1.5،لیفٹ سائیڈ 0.5،بوٹم پربھی0.5 انچ ہی مارجن سیٹ کریں۔ اور اگر بڑا پرنٹر جو اسکیننگ و پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی بھی کر تا ہے اس پر پرنٹنگ کے دوران زیادہ دھیان اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔  

 ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔

Sample pic for Tenancy Agreement for Vehicle urdu


Download Button for PDF file


Inpage file downloading image

کار رینٹل ایگریمنٹ انگلش ورژن کیلئے  یہاں کلک/ ٹچ کریں۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے