پاکستانی کرسچن طلاق نامہ کیسے بنائیں
پاکستان میں مسیحی برادری کے لیے طلاق کا عمل قانونی، سماجی، اور مذہبی پہلوؤں سے پیچیدہ ہے،موجودہ قوانین اور ان کی تشریح میں تبدیلیوں کے باعث طلاق کا حصول اور اس کا طریقہ کار مختلف مراحل پر مشتمل ہے۔ملک میں نافذ العمل ”مسیحی طلاق ایکٹ 1869“ برطانوی دور کا قانون ہے، جو مسیحی جوڑوں کے لیے طلاق کی شرائط اور طریقہ کار کا تعین کرتا ہے۔
طلاق نامہ (Divorce Deed) کیا ہے؟
طلاق نامہ ایک قانونی دستاویز ہے جو شادی کے خاتمے کی تصدیق کرتا ہے۔ اس میں عدالت کے فیصلے اور طلاق کی شرائط درج ہوتی ہیں، جو دونوں فریقین کے حقوق اور ذمہ داریوں کا تعین کرتی ہیں۔مسیحیت کی مذہبی تعلیمات میں طلاق کو ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے اور چرچ اسے آخری حل کے طور پر دیکھتا ہے۔ پاکستان میں مسیحی برادری میں طلاق یافتہ افراد کو شدید سماجی دباؤ اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے کئی جوڑے قانونی اور معاشرتی پیچیدگیوں کے باعث علیحدگی کے باوجود طلاق نہیں لے پاتے۔
مسیحی طلاق کے قوانین اور ان میں تبدیلیاں
پاکستان میں مسیحی طلاق ایکٹ 1869 نافذ ہے۔ 1981 میں جنرل ضیاء الحق کی حکومت نے اس قانون کی دفعہ 7 کو منسوخ کر دیا، جس کے بعد طلاق کے لیے صرف بدچلنی (زنا) کا الزام ہی واحد بنیاد رہ گیا۔اس قانون کی وجہ سے طلاق کے دیگر جواز جیسے گھریلو تشدد، ذہنی ہم آہنگی کی کمی یا دیگر وجوہات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا تاہم، 2016 میں لاہور ہائی کورٹ نے دفعہ 7 کو بحال کرتے ہوئے طلاق کے لیے دیگر وجوہات کو بھی تسلیم کیا، اس بحالی کے بعد مسیحی جوڑے شادی میں عدم استحکام، گھریلو تشدد، ذہنی اذیت اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر بھی طلاق کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
طلاق کی ضرورت کب اور کس کو پیش آتی ہے؟
مسیحی جوڑوں کو طلاق کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب:
٭ شادی شدہ زندگی میں ناقابلِ حل اختلافات پیدا ہو جائیں۔
٭ گھریلو تشدد، ذہنی اذیت، یا دیگر سنگین مسائل کا سامنا ہو۔
٭ شادی کا برقرار رکھنا ممکن نہ رہے اور علیحدگی ہی واحد حل نظر آئے۔
طلاق کا عمل اور متعلقہ افراد کا کردار
مسیحی طلاق کا عمل درج ذیل مراحل پر مشتمل ہے:
٭ درخواست کا اندراج: طلاق کے خواہشمند فریقین فیملی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہیں۔
٭ عدالتی کارروائی:عدالت شواہد کا جائزہ لیتی ہے اور دونوں فریقین کے بیانات سننے کے بعد فیصلہ کرتی ہے۔
٭ فیصلہ اور طلاق نامہ کا اجرا: اگر عدالت طلاق کی منظوری دے دے تو متعلقہ رجسٹریشن کے بعد طلاق کو حتمی قرار دیا جاتا ہے۔
اس عمل میں وکلاء، جج، اور بعض اوقات مسیحی مذہبی رہنما بھی شامل ہوتے ہیں۔ مسیحی برادری میں طلاق کے لیے کسی مخصوص رشتہ دار کا کردار مقرر نہیں ہے، تاہم خاندان کے بزرگ یا قریبی افراد مشاورت میں معاون ہو سکتے ہیں۔
مزیدرہنمائی و قانونی مشاورت کیلئے نوٹر ی پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجوع کریں۔
سیمپل ڈاؤن لوڈنگ:مسیحی طلاق نامہ کا سیمپل پی۔ڈی۔ ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
مسیحی طلاق نامہ کا سیمپل ایڈٹ ایبل ورژن۔ایم۔ ایس ورڈ کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بِلوکلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
پیج سیٹنگ اور پرنٹنگ ہدایات: اسٹامپ پیپرپر پرنٹ کرنے کیلئے ہمیشہ چھوٹا لیزر جیٹ پرنٹرکا ہی استعمال کریں پیج سائز (8.5''x14'')لیگل یا پھر احتیاطاً فولیوسائز (8.5''x13'') رکھیں اور ٹاپ مارجن عموماً4.5 انچ کریں لیکن نوٹری پبلک کی اٹیسٹیشن کے دوران مْہر، اسٹیکر وغیرہ لگنے کی وجہ سے ٹاپ میں ایک انچ کا مزید اضافہ کیاجانا چاہیے، انگلش لکھائی ہے تو اسکے لیئے لیفٹ سائیڈ کا مارجن 2 اور رائٹ سائیڈکا 1انچ سیٹ کریں اوراگر اردو لکھائی ہے تو رائٹ سائیڈ کا مارجن 1.5،لیفٹ سائیڈ 1،بوٹم پربھی1 انچ ہی مارجن سیٹ کریں۔ اور اگر بڑا پرنٹر جو اسکیننگ و پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی بھی کر تا ہے اس پر پرنٹنگ کے دوران زیادہ دھیان اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔



0 تبصرے