ملازمت پر بحالی کے بابت درخواست کاسیمپل
اس درخواست کے نمونے میں کسی گورنمنٹ ملازم کی جانب سے اپنی ملازمت پر بحال ہونے کے سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ کولکھا گیا ہے تاکہ وہ اپنی ملازمت پر دوبارہ بحال کیا جاسکے۔ درخواست میں اپنی سابقہ ملازمت کی تفصیلات، اس کی وجوہات جو ملازمت کے خاتمے کا سبب بنی، اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی جائے۔اور کوئی خاص وجہ بیان کی جائے کہ جس کی بناء پر وہ اپنی ملازمت کرنے سے قاصر رہا تاکہ وزیرِ اعلیٰ اس کے کیس پردوبارہ غور کریں اور اس کی ملازمت کو بحال کرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائیں۔
اس درخواست میں درخواست گزار اپنے خاندان کی کفالت، مالی مشکلات اور ملازمت کے خاتمے سے ہونے والے اثرات کا بھی ذکر کرتا ہے تاکہ وزیرِ اعلیٰ اس کی صورتحال کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ درخواست میں یہ بھی بیان کیا جاتا ہے کہ درخواست گزار نے ہمیشہ اپنے فرائض کو ایمانداری اور محنت سے نبھایا تھا، اور اس نے کبھی بھی حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی۔
اوردرخواست کے آخری حصہ میں وزیرِ اعلیٰ سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اور عوام کی خدمت کے جذبے سے اس کی ملازمت کو بحال کر دیں۔ یہ درخواست عاجزی اور احترام کے ساتھ لکھی جاتی ہے تاکہ حکومت کی توجہ حاصل کی جا سکے اور درخواست گزار کو انصاف مل سکے۔
ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین بٹن کا استعمال کریں۔
یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔


0 تبصرے