سیاسی جماعت / پارٹی کے بابت درخواست کا سیمپل
سیاسی جماعت کے چیئرمین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے درخواست کی وضاحت۔
یہ درخواست کسی بھی سیاسی جماعت کے چیئرمین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لیے لکھی جاتی ہے۔ اس میں امیدوار اپنی اہلیت، تجربہ اور پارٹی کے لیے کی گئی خدمات کا ذکر کرتا ہے تاکہ پارٹی قیادت کو قائل کیا جا سکے کہ وہ الیکشن میں پارٹی کی نمائندگی کے قابل ہے۔ درخواست میں امیدوار اپنے سیاسی پس منظر، عوامی خدمت کے تجربات، اور حلقے میں اپنی مقبولیت پر روشنی ڈالتا ہے۔
درخواست میں اس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ امیدوار پارٹی کے نظریات اور منشور سے مکمل اتفاق رکھتا ہے اور ہمیشہ پارٹی کی بہتری کے لیے کام کرتا آیا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ بھی ذکر کیا جاتا ہے کہ اگر پارٹی انہیں ٹکٹ جاری کرتی ہے تو وہ بھرپور محنت سے انتخابی مہم چلائے گا اور عوام میں پارٹی کی مثبت شناخت کو فروغ دے گا۔
درخواست میں چیئرمین سے گزارش کی جاتی ہے کہ امیدوار کی وفاداری، قابلیت اور عوامی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں پارٹی کا ٹکٹ جاری کیا جائے۔ یہ درخواست باوقار اور مؤثر انداز میں لکھی جاتی ہے تاکہ چیئرمین اور پارٹی قیادت پر مثبت اثر ڈالے اور ٹکٹ کے حصول کے امکانات بڑھیں۔ اس درخواست کوہمیشہ اپنے لیٹر پیڈ پر پرنٹ کریں، اور اس کا پیج مارجن جیسے یہاں پر ایڈٹ ایبل فائل(ان پیج فائل) میں Top کیلئے 2.5 انچ اور Bottom کیلئے 1انچ رکھا گیا ہے۔
ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین بٹن کا استعمال کریں۔
یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔



0 تبصرے