پاکستان میں اسپورٹ کلب کابینک اکاؤنٹ کیسے بنوایا جائے؟
اگر آپ کسی اسپورٹس کلب کے لیے بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں، تو اس کے لیے آپ کو ایک باضابطہ درخواست بینک منیجر کے نام لکھنی ہوگی۔ اس درخواست میں اسپورٹس کلب کی مکمل تفصیلات، اس کا مقصد اور رجسٹریشن کی معلومات فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ بینک انتظامیہ کو یقین ہو کہ اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست جائز اور مستند ہے۔
درخواست کی شروعات میں کیا لکھنا چاہیئے
درخواست کے آغاز میں بینک منیجر کا احتراماً ذکر کریں اور بینک کا نام، برانچ کی تفصیلات درج کرنے کے بعد اسپورٹس کلب کا نام، رجسٹریشن نمبر اور مکمل پتہ درج کریں اور یہ ذکر کریں کہ چونکہ کلب کی مختلف مالی ضروریات ہوتی ہیں، جیسے کہ ممبرز کی فیس جمع کرنا، ڈونیشنز وصول کرنا اور ایونٹس کے اخراجات پورے کرنا، اس لیے ایک باضابطہ بینک اکاؤنٹ کی اشد ضرورت ہے تاکہ مالی لین دین کو شفاف اور آسان بنایا جا سکے۔
درخواست میں یہ بھی ذکر کریں کہ آپ کو کلب کے اکاؤنٹ کے لیے کون سا مخصوص اکاؤنٹ ٹائپ چاہیے، جیسے کہ کرنٹ اکاؤنٹ یا سیونگ اکاؤنٹ۔ بینک کے مطلوبہ قواعد و ضوابط کے مطابق، آپ تمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، جن میں کلب کی رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ، میٹنگ کے منٹس، کلب کے عہدیداروں کی تفصیلات، این او سی (اگر درکار ہو) دیگر مطلوبہ دستاویزات اور مجاز دستخط کنندہ کی معلومات بھی شامل کی جاتی ہیں شامل ہیں۔
بینک اکاؤنٹ کی درخواست کے ساتھ کونسے ڈاکیو منٹ منسلک کریں؟
اسپورٹ کلب کا بینک اکاؤنٹ بنوانے کے دوران درخواست کے ساتھ مندرجہ ذیل ڈاکیومنٹ لازماً منسلک کرنے ہوتے ہیں۔ آپ یہ ڈاکیو منٹس ایک سنگل کلک/ ٹچ کرنے پریہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔اور اپنی کلب کا نام وغیرہ ایڈٹ کرکے اپنی ضرورت کے مطابق تیار کر سکتے ہیں۔
2۔ Authorized Signatory Details
3۔ Club Office Bearers Details
آخر میں، بینک منیجر سے درخواست کریں کہ آپ کی درخواست پر جلد از جلد کارروائی کی جائے تاکہ کلب کے مالی معاملات کو باقاعدہ طریقے سے سنبھالا جا سکے۔ آپ اپنی مکمل رابطہ معلومات بھی فراہم کریں تاکہ بینک اگر کسی مزید تفصیل یا دستاویز کی ضرورت محسوس کرے تو باآسانی رابطہ کر سکے، لیکن رابطہ معلومات زیادہ تراسپورٹس کلب کے لیٹر پیڈ پر پہلے ہی سے موجود ہوتی ہے۔ یہ درخواست رسمی، مؤدبانہ اور مکمل تفصیلات کے ساتھ ہونی چاہیے تاکہ بینک انتظامیہ پر مثبت تاثر پڑے اور جلد منظوری ممکن ہو سکے۔اکاؤنٹ اوپننگ کی درخواست ہمیشہ اپنے اسپورٹس کلب کے لیٹر پیڈ پر ہی تحریر کریں، اور اس کا پیج مارجن جیسا کہ یہا ں پر ایڈٹ ایبل فائل (ایم ایس ورڈ) میں ٹاپ 3.6 انچ، Bottom 0.4 انچ اور left, Right ایک ایک انچ رکھا گیا ہے۔
درخواست کا سیمپل فائل پی۔ڈی۔ ایف میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
ایڈٹ ایبل ورژن۔ایم۔ ایس ورڈ کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بِلوکلر کے بٹن کا استعمال کریں۔
یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے آرڈر کریں۔



0 تبصرے