Agreement of Vehicle Sale on Installments


قسطوں پرگاڑی فروخت کے معاہدے کی مکمل تفصیلات

اقساط پرگاڑی فروختگی کا معاہدہ ایک قانونی دستاویز ہے جو خریدار اور بیچنے والے کے درمیان طے پاتا ہے۔ اس معاہدے میں گاڑی کی قیمت، ادائیگی کی شرائط، قسطوں کی تعداد، اور دیگر اہم تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔اب اس معاہدے کی اہمیت اور تیاری کے مراحل پر غور کرتے ہیں،اس معاہدے کے ذریعے خریدار اور بیچنے والے دونوں اپنی ذمہ داریوں اور حقوق کو واضح کرتے ہیں۔ یہ معاہدہ کسی بھی قانونی تنازعے کی صورت میں اہم ثبوت کے طور پر کام آتا ہے۔

اقساط پر گاڑی فروخت کرنے کے معاہدے کی تیاری

اقساط پر گاڑی فروخت کرنے کامعاہدہ بنانے کے دوران درج ذیل چار چیزوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ گاڑی کی ڈیل کا معاہدہ دونوں فریقین کے لئے پریشانی یا کسی اورمسئلے کا سبب نہ بن جائے۔  

قیمت اور ادائیگی کی شرائط

 معاہدے میں گاڑی کی کل قیمت، پیشگی ادائیگی (اگر کوئی ہو)، اور قسطوں کی تعداد اور مقدار واضح طور پر درج کریں۔

قسطوں کی تفصیلات

  قسطوں کی ادائیگی کی تاریخیں، مقدار، اور ادائیگی کے طریقے (مثلاً بینک ٹرانسفر، نقد) معاہدے میں شامل کریں۔

دیر سے ادائیگی کی شرائط

 اگر خریدار کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرتا ہے تو اس کے لیے جرمانہ یا اس قسط کی شرح میں اضافہ متعین کریں۔

گاڑی کی حالت

 گاڑی کی موجودہ حالت، ماڈل، رجسٹریشن کی تفصیلات، اور دیگر اہم معلومات معاہدے میں شامل کریں۔

مزیدرہنمائی کیلئے نوٹر ی پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجوع کریں۔ 

سیمپل ڈاؤن لوڈنگ:قسطوں پر گاڑی فروخت معاہد ے کا سیمپل  پی۔ڈی۔ ایف  میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔  

قسطوں پر گاڑی فروخت کرنے کا معاہدہ،سیمپل ایڈٹ ایبل ورژن۔ان پیج (اردو سافٹ ویئر) کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے گرین کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

پیج سیٹنگ اور پرنٹنگ ہدایات: اسٹامپ پیپرپر پرنٹ کرنے کیلئے ہمیشہ چھوٹا لیزر جیٹ پرنٹرکا ہی استعمال کریں پیج سائز (8.5''x14'')لیگل یا پھر احتیاطاً فولیوسائز (8.5''x13'') رکھیں اور ٹاپ مارجن عموماً4.5 انچ کریں لیکن نوٹری پبلک کی اٹیسٹیشن کے دوران مْہر، اسٹیکر وغیرہ لگنے کی وجہ سے ٹاپ میں ایک انچ کا مزید اضافہ کیاجانا چاہیے، انگریزی لکھائی ہے تو اسکے لیئے لیفٹ سائیڈ کا مارجن 1.5 اور رائٹ سائیڈکا 1انچ سیٹ کریں اوراگر اردو لکھائی ہے تو رائٹ سائیڈ کا مارجن 1.5،لیفٹ سائیڈ 0.5،بوٹم پربھی0.5 انچ ہی مارجن سیٹ کریں۔ اور اگر بڑا پرنٹر جو اسکیننگ و پرنٹنگ کے ساتھ ساتھ فوٹو کاپی بھی کر تا ہے اس پر پرنٹنگ کے دوران زیادہ دھیان اور احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔  

 ڈیٹا انٹری سروسز کیلئے آرڈر کریں۔

Agreement Sample of Vehicle Sale on Installments
Download Button for PDF File



گاڑی فروختگی کیلئے معاہدے کاسیمپل  مطالعہ کرنے کیلئے یہاں کلک / ٹچ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے