Affidavit Sample For Police Character Certificate


پولیس کیریکٹر سر ٹیفکیٹ کیا ہے؟ اوریہ ڈاکیو منٹ کیسے بنوائیں 


پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ایک سرکاری دستاویز ہے جو کسی فرد کے مجرمانہ ریکارڈ کی عدم موجودگی یا موجودگی کی تصدیق کرتا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ عام طور پر پولیس یا متعلقہ حکومتی ادارے کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ درخواست دہندہ کا کوئی مجرمانہ پس منظر نہیں ہے۔پاکستان میں پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ایک اہم عمل ہے، اسلام آباد پولیس نے اس عمل کو آسان اور تیز تر بنا دیا ہے۔ ذیل میں ایک مرحلہ وار رہنمائی پیش کی جا رہی ہے۔

پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت کب پیش آتی ہے؟

پاکستان میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت مختلف مواقع پر پیش آ سکتی ہے، خاص طور پر جب آپ کو بیرون ملک سفر، ملازمت، یا امیگریشن کرنا چاہتے ہیں۔جیسے
٭  غیر ملکی ویزا یا امیگریشن کے لیے درخواست دیتے وقت۔
٭  کسی بین الاقوامی تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے کے لیے۔
٭  کسی غیر ملکی ملک میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے۔
٭  بین الاقوامی شادی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے۔
٭  کسی مخصوص پیشے یا ادارے میں ملازمت کے لیے جہاں صاف مجرمانہ ریکارڈ کی شرط ہو۔

پاکستان میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ

پاکستان میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندہ کو اپنے مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلعی پولیس دفتر سے رجوع کرنا ہوتا ہے۔ درخواست کے ساتھ عام طور پر درج ذیل دستاویزات درکار ہوتے ہیں۔
اصل شناختی کارڈ (CNIC)  اور اسکی کاپی یا ب فارم۔
پاسپورٹ کی نقل (اگر دستیاب ہو)۔
دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر۔
 درخواست فارم جو متعلقہ پولیس اسٹیشن سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
درخواست جمع کرانے کے بعد، پولیس محکمہ درخواست دہندہ کے پس منظر کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ اگر کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو تو سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔ یہ عمل عام طور پر چند دنوں سے لے کر ایک ہفتے تک مکمل ہو سکتا ہے، تاہم مدت مختلف علاقوں میں مختلف ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے بیرون ملک مقیم درخواست گزار کو کونسے ڈاکیو منٹ کی ضرورت ہوسکتی ہے

 اگرپاکستانی درخواست گزار بیرون ملک مقیم ہے  تودرج ذیل نکات پر عمل کرکے اپنا پولیس کیر یکٹر سر ٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے۔
1۔ایک اتھارٹی لیٹر جس پر متعلقہ سفارت خانے کی مہر ہو، یا کسی معزز گزیٹیڈ افسر سے تصدیق شدہ ہو۔
2۔درخواست گزار کی تصویر۔
3۔پاسپورٹ کے آخری ایگزٹ پیج کی فوٹو کاپی۔
4۔جس شخص کو آپ نے اختیار دیا ہے، اس کا حلف نامہ جس میں آپ کی بیرون ملک قیام کی مدت کا ذکر ہو۔
درخواست آپ کے کسی قریبی رشتہ دار (بھائی، والد، والدہ، بہن وغیرہ) کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے اس کے ساتھ آپ کا اتھارٹی لیٹر منسلک ہو۔
درخواست جمع کرائیں: تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست اپنے مقامی پولیس اسٹیشن یا ضلعی پولیس دفتریا پھر اسلام آباد پولیس خدمت مرکز میں جمع کرائیں۔
سرٹیفکیٹ کا حصول: درخواست جمع کرانے کے 3 دن (72 گھنٹے) کے بعد، آپ اپناکیریکٹر سرٹیفکیٹ متعلقہ پولیس خدمت مرکز سے وصول کر سکتے ہیں۔ 

اہم نکات

٭  پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی مدتِ معیاد مختلف ممالک میں مختلف ہو سکتی ہے؛ کچھ ممالک چھ ماہ تک کے سرٹیفکیٹ کو قبول کرتے ہیں۔
٭  سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے فیس کا تعین متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ضلعی دفتر کرتا ہے۔
٭  درخواست دہندہ کو چاہیے کہ وہ تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل طور پر فراہم کرے تاکہ عمل میں تاخیر نہ ہو۔

مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے: آپ اسلام آباد پولیس کی ویب سائٹ وزٹ کریں۔

 یا ہیلپ لائن 051-9201522 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

سیمپل فائل  پی۔ڈی۔ ایف  میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔  

ایڈٹ ایبل ورژن۔ایم۔ ایس ورڈ کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بِلوکلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے ای۔ میل کریں۔


Free Download Affidavit Sample For Police Character Certificate

Download Button for PDF file




Download Button for Inpage File

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے