Free Download Affidavit-NOC From Parents For Marriage

والدین کی طرف سے شادی کیلئے این او سی،مکمل وضاحت اور طریقہ کار 

والدین کی جانب سے شادی کیلئے این۔او۔سی ایک اہم قانونی دستاویز ہے جو والدین اپنی رضا مندی ظاہر کرنے کے لیے جاری کرتے ہیں جب ان کے بچے(خاص طور پر بیرون ملک) شادی کرنا چاہتے ہوں۔ یہ دستاویز اکثر عدالتی یا قانونی معاملات میں پیش کیا جاتاہے، خاص طور پر ان کیسز میں جب شادی کے لیے قانونی رکاوٹیں ہوں یا لڑکا/لڑکی اپنے والدین کی اجازت کو ثابت کرنا چاہتے ہوں۔

شادی کیلئے این او سی کیا ہے؟

یہ این۔او۔ سی در اصل شادی کیلئے والدین کی رضامندی کا ایک تحریری اجازت نامہ ہے جس میں والدین (والد یا والدہ) واضح کرتے ہیں کہ انہیں اپنے بیٹے یا بیٹی کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں۔ یہ دستاویز ایک قانونی حیثیت رکھتا ہے اور مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتا ہے جیسا کہ۔ 

بیرون ملک شادی کرنے کے لیے ویزا پروسیسنگ کے دوران۔

کم عمری کی شادی میں قانونی عمر کے ثبوت کے ساتھ۔

اگر شادی میں والدین کی اجازت کو ثابت کرنا لازمی ہو۔

عدالت میں شادی کی رجسٹریشن کے دوران۔

 والدین کی جانب سے شادی کیلئے این۔او۔سی کون جاری کرتا ہے؟

والد یا والدہ میں سے کوئی ایک یا دونوں۔

اگر والدین دستیاب نہ ہوں تو قانونی سرپرست۔

مثلاً دادا، چچا یا بڑا بھائی یا دیگر قریبی رشتہ دار (صرف عدالتی اجازت کے ساتھ)۔

یہ حلفیہ بیان نوٹری  پبلک یا عدالت کے مجاز افسر سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔

مزیدرہنمائی کیلئے نوٹر ی   پبلک یا اوتھ کمشنر سے رجوع کریں۔ 

سیمپل فائل پی۔ ڈی۔ ایف میں  ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے ریڈ کلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

ایڈٹ ایبل ورژن۔ایم۔ ایس ورڈ کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے بِلوکلر کے بٹن کا استعمال کریں۔

یا پھر ڈیٹا انٹری سروسز لینے کیلئے ای۔ میل کریں۔

Pic for NOC From Parents For Marriage
 

Download Button for PDF file

Ms Word file downloading image

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے